31 مئی ، 2025
ورلڈباکسنگ نے تمام باکسرزکیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
ورلڈباکسنگ کے فیصلے کے تحت ورلڈباکسنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے باکسرز کیلئے جینڈرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والی ایمان خلیف بھی ٹیسٹ کی زد میں آگئی ہیں، جینڈر ٹیسٹ کروانے تک ایمان خلیف کسی مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔
ورلڈباکسنگ کے مطابق ایمان خلیف کےحوالے سے الجیریاکے باکسنگ فیڈریشن کو لکھ دیا گیا ہے، ٹیسٹ ہونے تک ایمان خلیف جون میں اینڈہوون باکس کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔
ٹیسٹ سے متعلق ایونٹس کے رولز میں ترمیم ورلڈباکسنگ کانگریس کی جانب سےکی گئی ہے جب کہ نئے رولز کومبیٹ اسپورٹس میں ایتھلیٹس کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں، نئے رولز کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس اب جینڈرٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔
یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا تاہم ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔