02 مارچ ، 2012
لاہور…لاہور سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی یاسین سوہل ووٹ دکھانے کر شرط پر پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یاسین سوہل نے میڈیا کو بتایا کہ ووٹ دیتے ہوئے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں ووٹ دکھائے تاکہ پتا چلے کہ آپ پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دے رہے ہیں۔اس پرمیں نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ کو اپنا استعفیٰ جمع کرادیاہے۔