پاکستان
14 مارچ ، 2013

کل 5 بل منظور ہوئے، قومی اسمبلی انتخابی اصلاحات بھی کر سکتی تھی،چیف جسٹس

 کل 5 بل منظور ہوئے، قومی اسمبلی انتخابی اصلاحات بھی کر سکتی تھی،چیف جسٹس

اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے کل 5 بل منظور کیے ، کوشش کر کے انتخابی اصلاحات کا کام بھی کروایا جا سکتا تھاچیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت جانے والی ہے ، انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اب تک کیا اقدامات کیے گئے، اٹارنی جنرل عرفان قادرنے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ رات سیکریٹری قانون سے ملاقات کی ہے ،الیکشن کمیشن نے جن ترامیم کی سفارش کی ہے ، سینٹ کی قائمہ کمیٹی اس کا جائزہ لے گی، اس سلسلہ میں لاء کمیشن نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کر رہی ہے،سینٹ قومی اسمبلی کے بغیر قانون سازی نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن کے وکیل منیر پراچہ نے کہا کہ پھر ترامیم کے لیے آرڈیننس ہی لانا پڑے گا، چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت انتخابات اہم ترین معاملات میں سے ایک ہیں،کل آپ نے کہا تھا کہ ایک نکتے کے سوا حکومت تمام باتوں پر مان گئی ہے ، منیر پراچہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت بات تو مان رہی ہے ، قانون سازی نہیں کر رہی ، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ جن چیزوں پر حکومت کو اعتراض نہیں، ان پر قانون سازی کیوں نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :