پاکستان
14 مارچ ، 2013

حبیب جالب کی بیسویں برسی کے موقع پر لاہور میں تقریب کا انعقاد

لاہور… حبیب جالب کی بیسویں برسی کے موقع پر لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مقررین نے انقلابی شاعر کو اپنے الفاظ میں،گلوکاروں نے اپنے گیت گا کر اور ان کے چاہنے والوں نے ان کی نظمیں پڑھ کرخراج عقیدت پیش کیا۔الحمرا ہال میں ہونے والی تقریب میں سینیٹر مشاہد اللہ خان کے علاوہ حبیب جالب کی صاحبزادی نے ان کے کلام کے چند اشعار سنا کر حاضرین کے خون کو گرمایا۔تقریب میں معروف اداکار مصطفی قریشی اور سینئر قانون دان عاصمہ جہانگیر نے بھی شرکت کی اور حبیب جالب کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید خبریں :