14 مارچ ، 2013
کوئٹہ…وادی کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں دھوپ نکل آئی ہے جس کے بعد سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی جبکہ شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں مطلع جزوی ابرآلود ہے۔وادی کوئٹہ میں گذشتہ روز کی بارش کے بعد آج دھوپ نکلنے سے موسم میں بتدریج بہتری آئی ہے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سردی کی شدت میں آئندہ ہفتہ مزید اضافہ ہوگا گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش خضدار میں 42ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی دالبندین میں نو ملی میٹر،گوادر میں چار،کوئٹہ اور پنجگور میں تین، تین ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ شمالی بلوچستان میں کہیں کہیں مطلع ابرآلود ہے چمن، قلات، زیارت، ژوب سمیت دیگر بالائی علاقوں میں موسم تاحال سرد ہے۔