14 مارچ ، 2013
لاہور…وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کردیا ہے،انہوں نے شمولیت کا اعلان ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی ن لیگ میں شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف کا نہایت شکرگزارہوں،ہمارے درمیان کچھ دن پہلے جوغلط فہمیاں تھیں وہ اب دورہو گئی ہیں ۔ہم نظریاتی طورپر مسلم لیگی ہیں،میاں صاحب کی قیادت پر مکمل اعتمادکرتے ہیں۔