پاکستان
14 مارچ ، 2013

کامران فیصل کیس، فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

کامران فیصل کیس، فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلا م آباد…پنجاب کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ نے نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کامران فیصل ہلاکت کیس کی سماعت کی، اس موقع پرپنجاب فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے سربمہر لفافے میں رپورٹ جمع کرائی گئی ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ مزیدسماعت رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعدکی جائیگی ، کیس کی آئندہ سماعت 26 مارچ کو ہو گی۔

مزید خبریں :