14 مارچ ، 2013
کوئٹہ…بلوچستان میں گورنر راج کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد سول سیکرٹریٹ میں منسٹرز بلاک میں وزراء کے دفاتر پر بدستور تالے پڑے ہیں جبکہ کسی وزیر نے اپنے دفتر کا تاحال رخ نہیں کیا۔ بلوچستان میں گورنر راج کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد آج سول سیکرٹریٹ میں منسٹر بلاک میں کوئی وزیر یا ان کا عملہ اپنے دفتر نہیں پہنچا،جبکہ بعض وزراء کے دفاتر پر دو، دو تالے لگے ہوئے بھی دیکھے گئے ،سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ایک تالہ وزراء کے اسٹاف جبکہ دوسرا تالہ محمکہ ایس اینڈجی اے ڈی کی جانب سے لگایاگیا ہے دو ماہ قبل گورنر راج کے نفاذ کے بعدمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے وزراء سے تمام عملہ بھی دستبردار کرلیاگیا تھا۔