14 مارچ ، 2013
اسلام آباد…امریکن سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ 2010 کے بعد امریکی تعاون سے سوات میں سیاحت کو دوبارہ فروغ مل، انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے سوات میں امریکی تعاون جاری رہے گا۔ امریکی تعاون سے سوات میں ہوٹل اور فشری صنعت کی بحالی کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چرڈ اولسن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات 65 سال سے مضبوط ہیں اور اس وقت امریکا پاکستان میں انرجی ،تعلیم ،کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔امریکی تعاون سے سوات میں 239 ہوٹل اور 22 فشری فارمز بحال کئے گئے ہیں،سیاحت کی بحالی کی وجہ سے مقامی افراد کو روزگار کی سہولیات ملی ہیں۔تقریب میں گورنر خیبر پختونخواہ شوکت اللہ خان نے کہا کہ یو۔ایس کے تعاون سے سوات میں معیشت کی بحالی ممکن ہوئی ،دہشتگردی اور سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے دو ملین افراد واپس اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔یو۔ایس ایڈ کا کہنا ہے کہ 2013 میں سوات میں سیاحت کی صنعت سے پچاس لاکھ ڈالر تک منافع جانے کی توقع ہے۔