14 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے مفادمیں ہے، حکومت نے اس معاہدے پر کسی کادباؤ قبول نہیں کیا ، میڈیاسے گفتگو کرتے ہو ئے حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کوبات سمجھنا ہو گا کہ ہم توانائی بحران کاشکارہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی کسی کی تابع نہیں ہے ۔افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کوخودمختارملک دیکھناچاہتاہے، افغانستان میں 2014 میں امن قائم ہوجاناچاہیے، افغانستان کے مفاہمتی عمل کوسہولت فراہم کرناچاہتے ہیں،افغان حکومت بھی پاکستان کے بدلتے ہوئے کردارکوسمجھے۔خطے میں امن کیلئے بھارت کی طرف دوستی کاہاتھ بڑھایاہے۔