14 مارچ ، 2013
اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران میڈیا کومحدود کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں،اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں میڈیاکو انتخابات کے صرف سرکاری نتائج نشر کرنے کا پابند بنانے کی کو شش کی گئی ہے، تاہم پریس کونسل آف پاکستان نے میڈیا کیلئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق مسترد کر دیاہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج دینیکیلئے کہا گیا ہے جبکہ پیمرا کوریج کی مانیٹرنگ کرے۔ الیکشن کمیشن کے اس ضابطہ اخلاق پر چیئرمین پریس کونسل آف پاکستان راجہ محمد شفقت عباسی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہو ئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو میڈیا کا ضابطہ اخلاق بنانے کا اختیار نہیں،ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کیلئے پریس کونسل کا بنایا ہوا ضابطہ اخلاق پہلے ہی موجود ہے۔