17 جنوری ، 2012
لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری نظام ہر صورت قائم رہنا چاہیے۔ وزیراعظم کا سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہونا اچھی بات ہے۔ انہوں نے یہ بات جرمنی میں انٹرنیشنل گرین ویک میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اربوں ڈالر سوئس بینکوں میں رکھے ہوئے ہیں،،انتہائی کرپٹ حکمرانی الگ بات ہے اور عوام کی خدمت الگ بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سپریم کورٹ میں پیش ہونا اچھی بات ہے لیکن این آر او سے متعلق احکامات پر عمل نہ کر کے عدالتوں کی تضحیک کی گئی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کی آرمی چیف سے نہیں قوم سے معافی مانگنے کی بات کی تھی۔ جرمنی کے گرین ویک میں پنجاب کی پندرہ زرعی مصنوعات کی نمائش کی جائیگی ، وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔