02 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی 6 میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد بنیامین کے مطابق سیکٹر جی 6 میں بوائلر میں دھماکا ہوا ہے تاہم تاحال دھماکے سے کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔