پاکستان
15 مارچ ، 2013

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے پی پی کانپ گئی ،شہباز شریف

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے پی پی کانپ گئی ،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے میٹروبس اور سپورٹس فیسٹول کو شفاف قرار دینے سے پیپلزپارٹی کانپ اٹھی ہے ،جوہر ٹاوٴن لاہور میں اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مربوط نظام بنایاگیا ہے، جس کی شفافیت کا ثبوت بین الاقوامی ادارے بھی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ،انہوں نے سپورٹس فیسٹیول کی کامیابی پر منتظمین میں انعامات تقسیم کیے ،جوہر ٹاون میں جامع مسجدبنانے کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :