پاکستان
15 مارچ ، 2013

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اورتقرریاں

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اورتقرریاں

کراچی…حکومت سندھ نے اسمبلیوں کی تحلیل کی مدت ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ جاری کئے گئے احکامات کے مطابق غلام شبیر شیخ کو ایڈیشنل ڈی اآئی جی اقبال محمود کو ایڈیشنل اآئی جی انویسٹیگیشن ، سائیں رکھیو میرانی کو ڈی آئی جی لاڑکانہ اور عبدالخالق شیخ کو ڈی اآئی جی ویسٹ تعینات کیاگیا ہے۔ دوسری جانب جاوید اوڈو کو ڈی اآئی جی سکھر ،امیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی ایڈمن کراچی، عمران یعقوب کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کراچی،طاہر نوید کو ڈی آئی جی ایسٹ ،اکرم ابڑو کو ڈی آئی جی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ ثناء اللہ عباسی کو ڈی آئی جی رے پڈ رسپانس فورس تعینات کردیاگیا ہے۔ ان تمام تقرریوں کے فی الفور نوٹی فی کیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :