15 مارچ ، 2013
پشاور…خیبرپختونخواکے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل وقارعلی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔عوامی نیشنل پارٹی کی آئینی مدت پوری ہوتے ہی ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل بیرسٹروقارعلی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،جو سیاسی طورپراے این پی سے وابستہ ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اُن کا کہناتھا کہ اُنہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔اُنہوں نے ساڑھے چارسال ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔اُن کا کہناتھا کہ کہ اب وہ بطورقانون دان اپنی پریکٹس جاری رکھیں گے۔