15 مارچ ، 2013
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت 3 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بیان دیا کہ سانحہ بلدیہ متاثرین میں معاضے کی تقسیم کیلئے حکومت سندھ اپنے حصے کی رقم آئندہ سات روز میں معاوضہ کمیشن کے سپرد کردے گی۔سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری کی سربراہی میں معاوضہ کمیشن تشکیل دیا ہے جو مساوی بنیادوں پر متاثرین بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری میں معاوضہ تقسیم کرے گا۔