پاکستان
15 مارچ ، 2013

جزیروں کی فروخت،چیف سیکریٹری،ڈی جی پورٹ اینڈشپنگ کونوٹس

جزیروں کی فروخت،چیف سیکریٹری،ڈی جی پورٹ اینڈشپنگ کونوٹس

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے سمندری جزیروں کی فروخت سے متعلق درخواست پر چیف سیکریٹری،سیکریٹری اور ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں مسلم لیگ فنکشنل نے ایم بی کھٹیان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ڈنگی اور بھنڈار جزیروں کی ملکیت سندھ حکومت کے پاس ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے اندرون خانہ انہیں نجی پارٹی کو بیچ دیا ہے، سندھ حکومت سے پوچھے بغیر غیر ملکی کمپنی سے ایم اویو سائن کیا گیا جو غیر قانونی ہے۔ درخواست پر عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ ،سیکریٹری پورٹ اینڈ شپنگ اور ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :