پاکستان
15 مارچ ، 2013

نگراں کیلئے بہتر نام آئے تو اعتراض نہیں کرینگے،شہباز شریف

 نگراں کیلئے بہتر نام آئے تو اعتراض نہیں کرینگے،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کیلئے ان کے تجویز کردہ ناموں سے بہتر نام لائے جائیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گارڈن ٹاوٴن لاہور میں بینک آف پنجاب میں اسلامی بینکنگ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ عوام کو مزید بے وقوف بنانے میں کیلئے نہیں چلے گا ،2008ء میں سیاسی گھرانوں نے بینک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ،وزیراعلیٰ نے جوہر ٹاوٴن میں اسپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا ، انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ، باسکٹ بال ، رسہ کشی اور جمناسٹک کے مقابلے بھی دیکھے،وزیراعلیٰ نے منتظمین میں انعامات تقسیم کیے،جوہر ٹاوٴن میں جامع مسجدبنانے کا بھی اعلان کیا ۔

مزید خبریں :