پاکستان
15 مارچ ، 2013

پاک فوج کے افسر اور جوان اعلیٰ ترین معیار کے حامل ہیں،آرمی چیف

پاک فوج کے افسر اور جوان اعلیٰ ترین معیار کے حامل ہیں،آرمی چیف

اوکاڑہ… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسر اور جوان پیشہ ورارانہ وفاداری، تنظیم اور محب وطنی کے اعتبار سے اعلیٰ ترین معیار کے حامل ہیں۔ آرمی چیف نے اوکاڑہ چھاوٴنی میں پنجاب رجمنٹ کے قیام کی دوسو پچاسویں پریڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوج میں اعلٰی معیار راتوں رات ہی حاصل نہیں کیے جاسکتے یہ معیار فوج کے تمام شعبوں میں بہتری کی روایات سے قائم ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے اوکاڑہ آمد پر ملتان اور بہاولپور کے کورکمانڈرز نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔

مزید خبریں :