15 مارچ ، 2013
اسلام آباد…حکومتی ترجمان کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ نگران وزیر اعظم پر اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے ہو جائے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر کے لیے راجہ پرویز اشرف ، اپوزیشن لیڈر چودھری نثار سے مسلسل رابطے میں ہیں، اپوزیشن لیڈرنے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے جسٹس شاکر اللہ جان کا نام واپس لے لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ نگران وزیراعظم کے لیے کسی بھی ایک مناسب نام پر اتفاق ہو جائے، تاہم اگرقائد حزب اختلاف سے اتفاق رائے نہ ہو سکا تو حکومت آئین کے تحت اپنے دونوں نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دے گی۔