پاکستان
15 مارچ ، 2013

تاریخ میں پہلی مرتبہ قراردادیں ، بل متفقہ طور پر منظور کئے گئے، قائم علیشاہ

تاریخ میں پہلی مرتبہ قراردادیں ، بل متفقہ طور پر منظور کئے گئے، قائم علیشاہ

کراچی…سندھ اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ملک اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چار سال گیارہ ماہ تک قراردادیں اور بل متفقہ طور پر منظور کئے گئے، اور ارکان نے عوامی مسائل کو اپنے مسائل سمجھ کر حل کیا۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ ممکن ہے کہ یہ اجلاس آخری ہو۔ انہوں نے حکومتی دور میں کی جانے والی قانون سازی میں تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کہ جب اقتدار ملا تو ملک کو دہشت گردی سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا لیکن صدر زرداری نے مفاہمت کی پالیسی کا تصور دیا جس کے باعث جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا۔وزیراعلیٰ نے میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر اراکین اسمبلی نے اسپیکر نثار کھوڑو کی پانچ سالہ اسمبلی کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ اراکین نے متحرک ہوکر سنجیدگی سے اسمبلی میں اپنا کردار ادا کیا ، اور عوامی مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔

مزید خبریں :