پاکستان
15 مارچ ، 2013

رئیسانی حکومت کی بحالی کا باریک بینی جائزہ لے رہے ہیں، عبدالخالق ہزارہ

رئیسانی حکومت کی بحالی کا باریک بینی جائزہ لے رہے ہیں، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ…ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ وہ اسلم رئیسانی کی حکومت کی بحالی کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ گورنر راج کے نفاز کے وقت ہم سے حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔اور دہشت گردو ں کے خلاف کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ اور نہ ہی کالعدم تنظیموں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی سامنے آئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اور وہ پارٹی کے معتبرین سے مشاورت کے بعد کل اپنا ردعمل ظاہر کریں گے۔

مزید خبریں :