02 مارچ ، 2012
اسلام آباد … امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کی ہے اور پاک امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال، ویزا پالیسی اور دھماکا خیزمواد آئی ای ڈیز کو تلف کرنے کے اقدامات پرتفصیلی تبادلہٴ خیال کیا۔ شیری رحمان نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے وزارت داخلہ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات کی موجودہ صورتحال اور پاکستان کی موجودہ ویزا پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے شیری رحمان کو پاکستان کی جانب سے آئی ای ڈیز کے خاتمے کی کوششوں اور اس میں استعمال ہونے والے مواد کی سپلائی کی روک تھام پر تفصیلی بریف کیا۔