پاکستان
15 مارچ ، 2013

جسٹس طارق کی نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا نامزدگی کا خیر مقدم

جسٹس طارق کی نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا نامزدگی کا خیر مقدم

پشاور…امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم نے جسٹس (ر)طارق پرویز کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ نامزدگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ اپنے فرائض خوش اسلوبی اور مکمل غیر جانبداری سے ادا کریں گے۔پشاور کے علاقے کریانہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں اے این پی اور پیپلز پارٹی کو شکست فاش دے گی۔ اور ملک کو مختصر عرصے میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے اور بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنے و الوں کا کڑا احتساب بھی کیا جائے گا۔ پروفیسر ابراہیم نے خیبر پختونخوا میں جسٹس (ر)طارق پرویز کی نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے نامزدگی کو خوش آئند قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ طارق پرویز نگران وزیر اعلیٰ کے فرائض خوش اسلوبی اور غیر جانبداری سے ادا کریں گے۔

مزید خبریں :