پاکستان
16 مارچ ، 2013

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

 جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

لاہور…چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے 7 ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔ ان ججز میں شعیب سعید، عاطر محمود، طارق عباسی، شاہد بلال حسین، مس عالیہ نیلم، شہزادہ مظہر اور عابد عزیز شیخ شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ان ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :