پاکستان
16 مارچ ، 2013

کراچی: شیرشاہ میں ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، 4افراد زخمی

کراچی: شیرشاہ میں ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، 4افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ میں تیز رفتار ڈبل کیبن جیپ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 2 خواتین اور جیپ کا ڈرائیور جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈبل کیبن جیپ میں سوار فیملی کہیں جارہی تھی کہ راستے میں حادثہ ہوگیا، زخمیوں میں 2بچے اور 2بچیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں :