پاکستان
16 مارچ ، 2013

شاہ زیب قتل، عدالت نے نئے پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کو پیروی سے روکدیا

شاہ زیب قتل، عدالت نے نئے پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کو پیروی سے روکدیا

کراچی…انسداد دہشتگردی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں نئے پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کو پیروی سے روک دیا ہے،ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر مظفر سولنگی کو پیروی سے مدعی کے وکیل فیصل صدیقی نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی پر شدید اعتراض کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ کیس اہم موڑ پر ہے ایسے وقت میں تبدیلی کیس پر اثر انداز ہوگی۔مدعی کے وکیل پراسیکیوٹر کی تبدیلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ شاہ زیب قتل کیس کے تفتیشی افسرنے بھی درخواست جمع کرا دی ہے۔سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :