16 مارچ ، 2013
کوئٹہ…ن لیگ نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے،اس بات کا اعلان ن لیگ کے راہنما اسرار اللہ زہری نے کوئٹہ میں میڈیا سے پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔کانفرنس میں ان کے ہمراہ لشکر رئیسانی بھی موجود تھے۔اسرار اللہ زہری نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سیاسی نگراں کابینہ قابل قبول نہیں ہو گی ۔ان کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جا ری ہے،جبکہ ن لیگ کے ساتھ ق لیگ اور آزادارکان کی بھی شمولیت متوقع ہے۔