16 مارچ ، 2013
اسلام آباد…حکومت نے جسٹس ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے نام بطور نگراں وزیر اعظم پر اعتراض کر دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات قمر الزماں کا ئرہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے قمر کائرہ کا کہنا ہے کہ جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام پر تحفظات ہیں،وہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں کر سکیں گے ،ان کے بہنوئی جسٹس نظام کے قتل میں آصف زرداری کو ملوث کیا گیا تھا،اسی طرح رسول بخش پلیجو کے صاحب زادے لطیف پلیجو نے پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنایا ہے ایسی صورت حال میں ہم ان دونوں ناموں پر اعتراض کرتے ہیں ان پر اتفاق نہیں ہو سکتا۔وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دیئے گئے ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا تو نئے نام بھی زیر غور آسکتے ہیں۔کمیٹی اور الیکشن کمیشن کو دیکھنا ہوگا کہ نامزد امیدواروں کیساتھ ن لیگ کا کیا تعلق ہے،ابھی مذاکرات چل رہے ہیں، نام دیے اور لیے جاسکتے ہیں،ہم اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں،یہدو پارٹیوں کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا معاملہ ہے۔