16 مارچ ، 2013
اسلام آباد…چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم راجا پر ویز اشرف اور ایم کیو ایم سے فون پر رابطہ کیا جس میں نگراں وزیر اعظم کے لئے ڈاکٹر عشرت حسین کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے رہنماوٴں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور نگران وزیر اعظم کیلئے حزب اختلاف سے ہونے والی مشاورت پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نگراں وزیراعظم کے مجوزہ ناموں پر بات چیت کی گئی