16 مارچ ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ن کے راہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نگراں وزیر اعظم کے لئے دیئے گئے ناموں پر قائم رہے گی۔حکومت کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لئے ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے ناموں پر اعتراض کے بعد اپنے رد عمل میں کہا کہ مسلم لیگ(ن )نے انتہائی قابل اور ایماندار لوگوں کے نام تجویز کئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دیئے جانے والے ناموں پربھی انگلیاں اٹھائی جا سکتی ہیں۔