پاکستان
16 مارچ ، 2013

کراچی: عزیز آباد میں دکان پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

کراچی: عزیز آباد میں دکان پر دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

کراچی… کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پان کی دکان پر دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق عزیز آباد کے علاقے مکا چوک پر پان کی دکان پر دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تاحال یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ دستی بم پھینکا گیا تھا یا پہلے سے رکھا ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید خبریں :