16 مارچ ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے پر اتفاق کرلیا گیا تاہم صوبائی اسمبلیوں کی ایک ہی دن تحلیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانے پر اتفاق کرلیا گیا تاہم صوبائی اسمبلیوں کی ایک ہی دن تحلیل کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم کے اجلاس میں ایک ہی دن اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملات طے نہیں پا سکے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف سے مشاورت کے بعد جواب دوں گا جبکہ صدر زرداری سے ملاقات میں طے کئے گئے معاملات پر عملدرآمد کی یقین دہانی نہ کرانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی بھی خفا ہو گئے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ بلوچستان اسمبلی کو 19 مارچ کو تحلیل کرنے کی ایڈوائس نہیں بھیجوں گا۔