پاکستان
16 مارچ ، 2013

شاکر اللہ خان کا نام واپس لینے پر جے یو آئی ف، ن لیگ سے ناراض

شاکر اللہ خان کا نام واپس لینے پر جے یو آئی ف، ن لیگ سے ناراض

اسلام آباد … نگراں وزیراعظم کیلئے شاکر اللہ جان کا نام واپس لینے پر جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن سے ناراض ہوگئی، مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کے عمل سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ مولانا فضل الرحمان نے روزنامہ جنگ کے نمائندے فاروق اقدس سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کا نام جے یو آئی کی مشاورت کے بغیر واپس لیا، اب جے یو آئی ف نگراں حکومت کیلئے کی جانے والی مشاورت کا حصہ نہیں رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے نگراں حکومت کے معاملے پر باہمی اتفاق رائے سے چلنے کا فیصلہ اس وقت کیا تھا جب مولانا فضل الرحمان نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے رائے ونڈ گئے تھے۔

مزید خبریں :