پاکستان
16 مارچ ، 2013

لاہور: تاوان کے لئے اغواء کی گئی خاتون بازیاب

لاہور: تاوان کے لئے اغواء کی گئی خاتون بازیاب

لاہور…لاہور میں سی آئی اے پولیس نے 4 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کی گئی شادی شدہ خاتون کو بازیاب کرا لیا ،چوہنگ کے مغوی طالب علم کو لاکھوں روپے تاوان وصول کرنے کے باوجود قتل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گڑھی شاہو کی شادی شدہ خاتون سمیرا خالد ،بیٹے کی دوائی لینے بازار گئی،ملزمان فتح محمد اور تجمل نواز نے گن پوائنٹ پر اغوا کرکے 4 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ،اغواکاروں نے 80 لاکھ تاوان وصول کر نے کے باوجود نہ چھوڑا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ کو برآمد کر لیا،ایس پی سی آئی اے کے مطابق چوہنگ سے نجی یونیورسٹی کے طالب علم جہاں شیر کو دو دوستوں حسیب اور بلاول نے اغوا کر کے 35 لاکھ تاوان طلب کیا ، پانچ لاکھ وصول کرنے کے بعد چھانگا مانگا لے جا کرقتل کردیا،ملزمان کو گرفتار کر کے تاوان کی رقم برآمد کر لی گئی ہے ۔

مزید خبریں :