02 مارچ ، 2012
اسلام آباد … پیپلزپارٹی اور اتحادیوں نے ایوان بالا پر کنٹرول حاصل کرلیا، رضا ربانی، بابر اعوان اور فرحت اللہ بابر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ ذوالفقار کھوسہ، کامل علی آغا، شاہی سید اور مصطفی کمال بھی جیت گئے جبکہ سینیٹ میں اس بار بھی اقبال ظفر جھگڑا نہیں ہوں گے۔ سینیٹ کی 54 میں سے 45 نشستوں پر آج انتخابات ہوئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب میں 7جنرل نشستوں پر مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا، مسلم لیگ ن کے ایم حمزہ،رفیق رجوانہ، ظفراللہ ڈھانڈلہ، ذوالفقار کھوسہ، پیپلزپارٹی کے بابر اعوان اور آزاد امیدوار محسن خان لغاری کامیاب ہوئے ہیں۔ خواتین کی 2 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی نزہت صادق اور پیپلزپارٹی کی خالدہ پروین، ٹیکنو کریٹ نشستوں پر پیپلزپارٹی کے اعتزازاحسن، مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار اور اقلیت کی نشست پر مسلم لیگ ن کے کامران مائیکل بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ق لیگ کے مشاہد حسین سید اور جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے عثمان سیف اللہ بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ فاٹا کی 4 نشستوں پر ملک نجم، محمد صالح شاہ، ہدایت اللہ اور ہلال الرحمان کامیاب ہوئے۔ سندھ میں 7 جنرل نشستوں پر مسلم لیگ فنکشنل کے مظفر حسین شاہ، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال اور طاہر مشہدی، پیپلز پارٹی کے رضا ربانی، سعید غنی، عاجز دھامرا اور ڈاکٹر کریم خواجہ، خواتین کی نشست پر ایم کیو ایم کی نسرین جلیل، پیپلزپارٹی کی سحر کامران، ٹیکنوکریٹ نشست پر ایم کیو ایم کے فروغ نسیم اور پی پی پی کے عبدالحفیظ شیخ، جبکہ اقلیت کی نشست پر پی پی پی کے ہری رام کشوری لال کامیاب ہوئے۔ بلوچستان میں 7 جنرل نشستوں پر بی این پی عوامی کے میر اسرار اللہ زہری، پیپلزپارٹی کے نوابزادہ سیف اللہ مگسی، محمد یوسف بلوچ، سردار فتح محمد حسنی، مسلم لیگ ق کے سعید الحسن مندوخیل،جے یو آئی ایف کے حمداللہ صبور، عوامی نیشنل پارٹی کے ایڈووکیٹ محمد داوٴد اچکزئی، خواتین کی 2نشستوں پر بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان اور ق لیگ کی روبینہ عرفان، ٹیکنوکریٹ نشست پر پیپلزپارٹی کے روزی خان کاکڑ اور جے یو آئی کے مفتی عبدالستار سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ اقلیتی نشست پر آزاد امیدوار رمیش کمار کامیاب ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 7 جنرل نشستوں پر اے این پی کے اعظم ہوتی، شاہی سید، بازمحمد خان، پی پی پی کے احمد حسن خان، حاجی سیف اللہ بنگش، مسلم لیگ ن کے نثار محمد خان، جے یو آئی کے محمد طلحہ محمود، خواتین کی نشست پر پی پی پی کی روبینہ خالد اور اے این پی کی زاہدہ خان جبکہ اقلیت کی نشست پر اے این پی کے امرجیت ملہوتراکامیاب ہوئے، ٹیکنو کریٹس کی 2 نشستوں پر اے این پی کے الیاس احمد بلور اور پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر کامیاب ہوگئے۔