پاکستان
17 مارچ ، 2013

نبیل گبول کا متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا فیصلہ

نبیل گبول کا متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا فیصلہ

کراچی… پیپلز پارٹی کے کراچی سے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ آج شام عزیز آباد میں پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔جیو ٹی وی کے نمائندے افضل ندیم کے مطابق نبیل گبول کے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی سے تین دن سے مذاکرات جاری تھے،مذاکرات میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اہم کردار ادا کیا۔ مذاکرات کے بعد نبیل گبول نے متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان وہ آج ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق نبیل گبول کو عزیز آباد سے قومی اسمبلی سے ا لیکشن لڑایا جائے گا۔ نبیل گبول نے 24 سال کی عمر میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر نبیل گبول پانچ بار لیاری سے منتخب ہوئے، 2008 میں نبیل گبول نے 95 ہزار ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی ۔

مزید خبریں :