02 مارچ ، 2012
کوئٹہ … الیکشن کمشنر بلوچستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی ساتوں جنرل نشستوں کے نتائج روکتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دوبارہ گنتی اسلام آباد میں ہوگی۔ الیکشن کمشنر بلوچستان کے مطابق اے این پی کے داوٴد خان کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کی جانب سے اعتراض کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کی تمام ساتوں جنرل نشستوں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں اور دوبارہ گنتی اسلام آباد میں ہوگی۔