03 مارچ ، 2012
کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کے سینیٹر منتخب ہونے کی خوشی میں کراچی میں کارکنان نے جشن منایا اور رقص کیا۔عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے اعلامیہ کے مطابق شاہی سید کے خیبر پختون خوا سے سینٹر منتخب ہونے کی خوشی میں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، اتحاد ٹاوٴن، باب خیبر میٹروول، باچا خان چوک سمیت دیگر علاقوں میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور دیوانہ وار رقص کیا۔ اس سلسلے میں آج سہ پہر تین بجے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی تھنک ٹینک کا اجلاس باچا خان مرکز میں ہوگا ،جس میں شاہی سید کے ائر پورٹ سے مردان ہاوٴس تک استقبال کی ،تیاریوں کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جائیں گی۔