پاکستان
03 مارچ ، 2012

جیو نیوز کی خبرپرآئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا،گرفتار بچوں کو رہا کرنیکا حکم

جیو نیوز کی خبرپرآئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا،گرفتار بچوں کو رہا کرنیکا حکم

لاہور … پتنگ بازی اور گلیوں میں پتنگیں لوٹنے پرپولیس نے گیارہ بچوں کو گرفتار کر کے حوالات بھیج دیاتھا جیو نیوز پر خبر نشر ہونے پرآئی جی پنجاب محمد حبیب الرحمن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ان کو بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔بسنت پر پابندی کے باوجود قصور میں 25فروری کو بسنت منائی گئی اور پتنگ بازی بھی ہوئی۔میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کا نوٹس لیا، جس سے پولیس حرکت میں آئی اور یوں جمعے کے روز قصورشہر کی سڑکوں اور چھتوں پر پتنگ بازی کرتے ہوئے گیارہ بچوں کو گرفتار کر لیا۔ان میں اکثر بچوں کی عمریں دس سے پندرہ سال کے درمیان تھیں۔گرفتار کیے جانے والے بچوں کو دوسرے ملزمان کے ہمراہ ایک ہی حوالات میں رکھا گیا تھا۔ جیو نیوز پر ان گرفتار بچوں کی خبرنشر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کے حکم پررہا کردیا گیا۔

مزید خبریں :