پاکستان
03 مارچ ، 2012

بلوچستان:مچھ کے قریب ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دوحملہ آور زخمی

کوئٹہ … ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب ایف سی کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دوحملہ آور زخمی ہوگئے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کاایک قافلہ سبی سے مچھ آرہا تھا کہ مچھ کے قریب پیر غائب کراس کے مقام پر نامعلوم افراد نے قافلے پر فائرنگ کردی ۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی کی جوابی فائرنگ سے دوحملہ اوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ شروع کردیا گیا ہے ،آئی جی ایف سی میجر جنرل عبید اللہ خان نے ایف سی کی فوری کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کا امن خراب کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید خبریں :