پاکستان
03 مارچ ، 2012

لاہور:جائیداد کے تنازعے پر بھتیجے نے چچی قتل کردی

لاہور … لاہورکے علاقے ماڈل ٹاوٴن ایکس ٹینشن میں بھتیجے نے جائیداد کے تنازعے پر چچی کو قتل کردیا اورفرارہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم شیرازکا چچی کے ساتھ جائیداد کی تقسیم پر تنازع چل رہاتھا ، کچھ عرصہ قبل اسکا چچی سے جھگڑا بھی ہواتھا۔ ملزم اس جھگڑے کی معافی مانگنے کے بہانے چچی کے گھر آیا اورفائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کے مطابق ملزم کا جرائم پیشہ افراد سے میل ملاپ تھا۔ مقتولہ کی لاش ڈیڈہاوٴس بھیج کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :