پاکستان
03 مارچ ، 2012

کراچی کی سڑکوں پر صبح7بجے کے بعد بھی ہیوی ٹریفک

کراچی کی سڑکوں پر صبح7بجے کے بعد بھی ہیوی ٹریفک

کراچی… کراچی میں صبح سات بجے سے رات گیارہ بجے تک ہیوی ٹریفک کا شہر کی سڑکوں پر داخلے سے پابندی کے باوجود شہر میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر شہری حادثات کا شکار ہورہے ہیں ۔گزشتہ روز بھی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تین افرادٹریلر کی ٹکر سے اپنی جانوں سے ہاتھ گنوا بیٹھے۔ کراچی کے باسی جہاں ٹارگٹ کلنگ،بد امنی،دن دیہاڑے مسلح افرادکی لوٹ مار،مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنے پر مجبور ہیں وہیں اب دن کے اجالے میں سڑکوں پر چلنے والے قاتل ٹرک ،ٹینکر اور دیگر ہیوی ٹریفک سے انکی جانوں کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار تین افراداپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹرک،ٹینکر یا ٹریلر کی ٹکر سے ہلاکتوں کی تعدادتقریبا 15 ہوگئی۔ شہریوں نے پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک کی صبح سات بجے کے بعد سڑکوں پر موجودگی کو حکام کی نااہلی قرار دیدیا۔ پہلے صوبائی وزارت داخلہ اور بعد میں کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کے شہر میں ممنوع اوقات میں داخلے پر سخت پابندی عائد کرنے اور خلاف ورزی کرنے والے ٹرک ،ٹینکر کو ضبط کرنے کا اعلان کیا ،لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے، حکومتی اعلان کی کھلی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ٹرک اور ٹینکر مافیا دن میں بھی کراچی کی سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ پابندی کا اطلاق کرانے میں مکمل طور پر بے بس ہے۔

مزید خبریں :