پاکستان
03 مارچ ، 2012

پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ،نشیبی علاقوں میں بارش

پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ،نشیبی علاقوں میں بارش

اسلام ا ٓباد… غذر میں دو روز بعد پھر سے پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور نشیبی علاقوں میں بارش شروع ہو گئی ہے ، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہے،گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ابرآلود ہے، غذر میں گذشتہ رات سے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی ہے ، مالاکنڈ اور ہزار ڈویژن سمیت کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار ہے ، مری میں برفباری تھمنے کے بعد سردی کی شدت میں کمی ہورہی ہے جبکہ پہاڑوں پرجمی برف سے لطف اندوز ہونے اب بھی سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :