پاکستان
03 مارچ ، 2012

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

 تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

ملتان… تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام آج سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ ثانوی و اعلی تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے میڑک کے سالانہ امتحانا ت 2012ء کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جن میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں کنٹرولر امتحانات چوہدری محمد اکبر کے مطابق ضلع بھر میں 4 سو 52 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں امتحانی مراکز کے لئے مانٹرینگ سیل بھی قائم کئے گئے ہیں تا کہ امتحانی سینٹر میں نقل کا موقع کسی امیدوار کو نہ ملے۔ ملتان کے امتحانی سینٹرز میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

مزید خبریں :