پاکستان
03 مارچ ، 2012

شدت پسندوں سے پاکستان اور امریکا کو یکساں خطرات ہیں، سفارتخانہ

شدت پسندوں سے پاکستان اور امریکا کو یکساں خطرات ہیں، سفارتخانہ

اسلام آباد… امریکا نے خیبرایجنسی میں گزشتہ روز عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت اور زخمی ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت امریکا ، خیبر ایجنسی میں متاثر ہونے والے فوجیوں کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، بیان کے مطابق امریکا، شدت پسندی اور عسکریت پسندی کیخلاف انتہائی قربانی دینے والی پاکستانی فورسز کا مکمل احترام کرتا ہے، شدت پسندوں سے پاکستان اور امریکا کو یکساں خطرات کا سامنا ہے، یہ شدت پسند، بیلٹ سے اثر انداز ہونے کی بجائے گولی کا استعمال کرتے ہیں،بیان میں کہاگیاہے کہ امریکا کے عوام ، شدت پسندی کے خلاف پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزید خبریں :