پاکستان
03 مارچ ، 2012

کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری

کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کا سلسلہ جاری

کوئٹہ… اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی ٹرینوں کی آمدمیں تاخیرکاسلسلہ برقرار ہے، آج بھی کوئٹہ آنے والی ٹرینیں تین سے پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچیں گی۔۔ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی بولان میل تین گھنٹے کی تاخیر سے پانچ بجے کوئٹہ اسٹیشن پہنچے گی جبکہ راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس چار گھنٹے کی تاخیر سے شام سات بجے اور پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس پانچ گھنٹے کی تاخیر سے رات گیارہ بجے کوئٹہ پہنچے گی ، اور یہی نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ تاخیر ہوسکتی ہے۔گذشتہ روز اندرون ملک سے کوئٹہ آنیوالی بولان میل،جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ ایکسپریس کئی گھنٹوں کی تاخیر سے کوئٹہ اسٹیشن پہنچیں ۔ رات گئے ٹرینوں کی آمد سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :