پاکستان
03 مارچ ، 2012

گلگت میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی

گلگت میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی

گلگت… سانحہ کوہستان کے بعد آج پانچویں روز گلگت میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ شہر میں خوف وہراس کی فضا میں کمی آئی ہے تاہم سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔ سانحہ کوہستان میں گلگت بلتستان کے 16افراد کی ہلاکت کے بعد امن وامان کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیاگیا تھا۔شہرمیں چار روزکے بعد کشیدگی اور خوف و ہراس کی فضا میں کمی آئی ہے۔ آج پانچویں دن شہر کے بعض حصوں میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں تاہم ہفتہ وار تعطیل کے باعث دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ انجمن امامیہ اور دیگر کا کہنا ہے کہ منگل تک ملزم گرفتار نہیں کیے تو گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوجائے گا۔

مزید خبریں :