پاکستان
03 مارچ ، 2012

اسلم گل کو ووٹ نہ دینے والوں نے بینظیر سے غداری کی،گورنر پنجاب

اسلم گل کو ووٹ نہ دینے والوں نے بینظیر سے غداری کی،گورنر پنجاب

لاہور… گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے پی پی پی کے امیدواراسلم گل کی شکست ایک معمہ بن گئی۔ گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہاہے جس نے پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل کوووٹ نہیں دیا اس نے بے نظیربھٹو سے غداری کی۔ گزشتہ روز جب محسن لغاری کی جیت اور پی پی پی کے اسلم گل کی شکست کااعلان ہوا تو ؛پیپلزپارٹی کے کارکنوں کاجشن احتجاج میں تبدیل ہوگیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواراسلم گل کوقربانی کابکرابنایا۔ ادھر ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ محسن لغاری کاانتخاب متنازع ہے۔ نتیجے کے اعلان کے بعد اسلم گل نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے کچھ ووٹرز نے ان کیساتھ غداری کی ہے۔ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے بھی اسلم گل کو ووٹ نہ دینے والوں کو غدارقراردیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں اوروفاداری بدلنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ گورنر پنجاب نے چیف جسٹس سے مینڈیٹ تبدیل کرنیوالوں کا نوٹس لینے کابھی مطالبہ کیاہے۔

مزید خبریں :